سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کو ملک بھر کے اسکول کے بچوں کو منشیات کے
استعمال سے دور رکھنے کے لئے چھ ماہ کے اندر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی
ہدایت دی۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے نوبل انعام
یافتہ کیلاش ستیارتھی کی تنظیم 'بچپن بچاؤ تحریک' کی درخواست پر اپنا فیصلہ
سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر ایسا قومی
منصوبہ تیار کرے جس میں
اسکول کےبچوں کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے
اقدامات سجھائے گئے ہوں۔ بنچ کی جانب سے جسٹس چندرچوڑ نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو چار ماہ
کے اندر اندر یہ سروے کرانے کا بھی حکم دیا کہ اسکول کے بچوں کے ذریعہ
منشیات کا استعمال کس قسم اور کس حد تک کیا جا رہا ہے؟ عدالت نے منشیات اور
اس کے ضمنی اثرات کے بارے میں اسکول کے بچوں کو آگاہ کرنے کے لئے اس سے
متعلق پہلوؤں کو کورس میں شامل کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔